ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

Thu, 19 Sep 2019 20:09:28    S.O. News Service

مقبوضہ بیت القدس،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قابض صہیونی فوج نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے حسب معمول قاتلوں کو بری کرنے کے لیے خاتون کو چاقو بردار قرار دیا ہے تاہم عینی شاہدین نے صہیونی حکام کے اس دعوے کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔


Share: